شانگلہ ،ہوٹلوں میں غیر معیاری اور مہنگا ترین کھانا فروخت کرنے کا انکشاف

شانگلہ ،ہوٹلوں میں غیر معیاری اور مہنگا ترین کھانا فروخت کرنے کا انکشاف

  



الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری سمیت مختلف بازاروں کے ہوٹلوں میں غیر معیاری اور مہنگا ترین کھانا کی فروخت کا انکشاف ۔ عوام سراپا احتجاج بن گئے۔ ضلعی انتظامیہ شانگلہ کارروائی کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ۔تندوروں اور ہوٹلوں کی من مانیاں عروج پر ۔الپوری ۔بشام۔ پورن ۔چکیسر۔کروڑہ سمیت دیگر بازاروں میں ہوٹل مالکان کا لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ضلعی انتظامیہ شانگلہ کے افسران معمولی جرمانے لگا کر گلہ خلاصی کے بجائے عملی اقدامات اٹھا کر ۔چکینگ کا نظام بہتر بنائے جائے۔عوام کا کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور صوبائی حکومت سے کارروائی کرنے کا مطالبہ۔ شانگلہ کے ہوٹلوں اور تندوروں میں ناقص کھانا اور روٹی فروخت کرنے سے عوام بیمار پڑ جاتے ہیں اور من مانی ریٹ بھی وصول کر رہے ہوتے ہیں ۔ پورے ضلع میں فوڈ اتھارٹی کا دفتر تک موجود نہیں ۔انتظامیہ بھی کارروائی سے کترارہی ہیں۔عوام ناقص کھانا کھانے پر مجبور۔ہوٹلوں میں صفائی کا کوئی خیال نہیں رکھتے ہیں۔ ہوٹلوں اور تندوروں کی صفائی پر کوئی توجہ نہیں دیتے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں گیسٹرو اور بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ موجود ہیں انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہیں کوئی چیک نہیں ہیں عوام نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے نوٹس لینے کا مطالب ہ کردیا ہے۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...