بی ایچ یو جہانگیرہ ،پولیو قطروں سے انکاری والدین سے ملاقات کا فیصلہ

بی ایچ یو جہانگیرہ ،پولیو قطروں سے انکاری والدین سے ملاقات کا فیصلہ

  



شیدو(نمائندہ پاکستان)بی ایچ یو جہانگیرہ میں یو پیک میٹنگ ۔اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین سے ملاقات کا فیصلہ۔کمیٹیاں تشکیل دے دیں گئیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز BHU جہانگیرہ میں پولیو سے انکاری بچوں کے حوالے سے یو پیک کی ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا ۔جس میں BHU جہانگیرہ کے انچارج ڈاکٹر فضل امین، سہیل جنرل کونسلر ،کسان کونسلر عبدالوحید ،ویلیج کونسل کے سکرٹری اسرار خان،IESAO نودیہہ کے نائب صدر مولانہ عبدالامین فاروقی،پٹوار سرکل نڑی نودیہہ کے پٹواری گورنمنٹ ہائی سکول جہانگیرہ روڈ کے وائس پرنسپل محمد حنیف نے شرکت کی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت یوسی جہانگیرہ میں کل 6بچے ایسے ہیں جن کے والدین انکو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری ہیں ۔اگر یہ والدین آمادہ ہو جائیں تو یو سی جہانگیرہ میں کوئی انکاری بچہ نہیں رہے گا ۔اس موقع پر انکاری بچوں کے والدین سے ملاقات کرنے اور انکو آمادہ کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔اس موقع پر ڈاکٹر فضل آمین نے کہا کہ والدین سے ملاقات کے بعد انشاء اللہ یہ مسئلہ حل کر لیا جائے گا اور مجھے یقین ہے کہ پھر کوئی بچہ بھی انکاری نہیں رہے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...