جندول ،محکمہ ویٹ اینڈ میئر کا بازار کا اچانک دور ہ ،متعدد دکاندار چالان

جندول ،محکمہ ویٹ اینڈ میئر کا بازار کا اچانک دور ہ ،متعدد دکاندار چالان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جندول(نمائندہ پاکستان) محکمہ ویٹ ایند مئیر کا اچانک چھاپہ تحصیل منڈا میں درجنوں دکانداروں کو کم وزن کے ترازوں اور پتھر رکھنے کے جرم میں چالان کر دیا ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سید بادشاہ انسپکٹر ویٹ ایند مئیر کی سربراہی میں مینول اسسٹنٹ شیر عالم اور ری اپئیر محمد ایوب سمیت تین رکنی ٹیم نے بازار منڈا پر اچانک چھاپہ مارا ، اس دوران انہوں نے بازار میں موجود تمام دکانداروں کے سکیل اور وزن کیلئے استعمال ہونے والے آلات کو چیک کیا اور کم وزن سکیل رکھنے والے دکانداران کو چالا ن کیا ، میڈیاں سے گفتگو کرتے ہوئے انسپکٹر سید بادشاہ نے کہا کہ ملزمان کے خلاف شارٹ ویٹ کوڈ کے تحت مقدمات درج کرائے گئے ہیں جس کی سزاء30ہزار جرمانہ اورچھ ماہ قید ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملزمان کو سوات میں عدالت کے روبروں پیش کیا جائے گا جس کے بعد عدالتی احکامات کی روشنی کے مطابق ان پر جرمانے اور قید کی سزا لاگوں کئے جاینگے ، انہوں نے کہا کہ ان کی کاروائیاں جاری رہے گی اور کسی کیساتھ عوامی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔