پی آر ٹی کے پراجیکٹ پر تاجروں کے تحفظات ہیں ،تاجران

پی آر ٹی کے پراجیکٹ پر تاجروں کے تحفظات ہیں ،تاجران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( کرائمز رپورٹر)BRT کے پرا جیکٹ پر سنہری مسجد روڈ پشاور کے تا جروں اور رہا ئیشیوں کے تحفظات دور کریں۔ وائس پریزیڈنٹ وا رث آفریدی کینٹونمنٹ بور ڈ پشاور گذشتہDG PDA اسرار الحق ، سینئیر ڈائیریکٹر امین الدین اور ڈائیریکٹر BRT شکیل سے کینٹونمنٹ بور ڈ پشاور کے ممبران شیر افضل ، عاطف علی خان ، یا د اللہ خان بنگش اور امجد رحمت اور مرکزی تنظیم تا جران کے صدر شرافت علی مبارک کی سر برا ہی میں جن میں سنہری مسجد روڈ کے تا جران ابو المظفر ، حاجی شہزاد ، عالم زیب خان ، خالدمحمود ، شاد محمد ، عزیز خان شامل تھے کے ما بین کینٹونمنٹ بورڈ پشاور میں ملا قات ہوئی ۔ BRT پر تا جران کے کچھ تحفظات تھے جن کیلئے وا ئس پریزیڈنٹ وارث آفریدی کی طرف سے ان کو دور کرنے کی یقین دہا نی کرا ئی گئی تھی ۔ اس سلسلے میں ہم DG PDA اسرار الحق کے مشکور ہیں کہ وہ اپنی مکمل ٹیم کے ہمراہ آئے اور انہو ں نے تا جروں کے تحفظا ت کو غور سے سنا اور بہت خوش اسلو بی سے ان کو مطمئن کیا ۔اس سلسلے میں وا ئس پریزیڈنٹ وارث آفریدی نے تمام ممبران و تا جران کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا ۔تا جر برا دری نے یقین دہا نی کرا ئی کہ وہ PDA اتھارٹی کے ساتھ مکمل تعا ون کرے گی ۔ مگر عوام کی سہو لت اور مشکلا ت کو دور کرنے کیلئے پرا جیکٹ کو مکمل کر نے میں تیزی لا ئی جا ئے ۔مزید براں ٹریفک معا ملا ت پر مکمل با ت چیت ہوئی ۔DG PDA اسرار الحق صا حب نے کینٹونمنٹ بور ڈ پشاور کے تحفظا ت کے با رے میں کہا کہ اس پراجیکٹ کے سلسلے میں کور کما نڈر پشاور ، سٹیشن کما نڈر پشاور اور سی ای او کینٹونمنٹ بورڈ کو بریفینگ دی جا رہی ہے اور ان کا مکمل تعاون حا صل ہے ۔