دستکاری سنٹرز کے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں ،حاجی فدا محمد

دستکاری سنٹرز کے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں ،حاجی فدا محمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ )ڈسٹر کٹ اکاؤنٹس کمیٹی ملاکنڈ نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے دستکاری سنٹروں اور ذہینی معذوران بحالی مرکزکے ملازمین کی چار ماہ سے تنخوا ہوں کی بندش پر گہری تشویش ظاہر کی ہے اور محکمے کو سختی سے اس کی فوری ادائیگی کی ہدایت کی ہے کمیٹی نے اپنی ڈیمانڈپرسول ہسپتال تھانہ کی ایمبولینس کیلئے فیول کی مد میں4لاکھ روپے کی سپیشل ایڈیشنل گرانٹ کی منظوری پر ضلع ناظم سید احمد علی شاہ کا شکر یہ ادا کیا ہے اس علاوہ جولگرام ہسپتال میں ہر قسم کے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے مریضوں کو مفت سرنج کی فراہمی کی منظوری بھی دے دی ہے یہ فیصلے چیئر مین کمیٹی حاجی فدا محمد کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کئے گئے جس میں ضلعی کونسلر اصغر ایوب کفایت اللہ پلاننگ آفیسر صفدر خان انٹرنل اڈیٹر عارف خان اور ڈاکٹر امیر زیب وغیرہ نے شرکت کی کمیٹی نے محکمہ سماجی بہبودکے زیر اہتمام چلنے والے دستکاری سنٹروں اور بٹ خیلہ کے بحالی مرکز کے کے مختلف کیڈر کے 13ملازمین کی جولائی بند تنخواہوں کے بارے میں محکمے کو اس کی جلد ادائیگی کی ہدایت کی تاکہ متاثرہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے اور عوامی ریلیف کے ان سنٹروں کی کار کر دگی بھی بہتر ہو۔