احمد نواز قومی وطن پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر

احمد نواز قومی وطن پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر

  



ایبٹ آباد ( نامہ نگار)احمد نواز خان جدون قومی وطن پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تعینات ۔ نوٹیفکیشن جاری ۔ تفصیلات کے مطابق ہزارہ کی نامور سیاسی و سماجی شخصیت احمد نواز خان جدون کو قومی وطن پارٹی کا مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تعینات کر دیا گیا اُن کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ مرکزی سیکرٹریٹ قومی وطن پارٹی سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ اور مرکزی سیکرٹری جنرل انیسہ زیب طاہر خیلی نے احمد نواز خان جدون کو تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ قومی وطن پارٹی کو ملک بھر میں منظم و فعال کرنے میں بھرپور کردار ادا کرینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...