پیپلز پارٹی کا کام لوٹ مار اور کرپشن کرنا عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دینا نہیں : شکیل ایڈ ووکیٹ

پیپلز پارٹی کا کام لوٹ مار اور کرپشن کرنا عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دینا ...

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ اپنے دوراقتدارمیں لوٹ ماراورکرپشن کرناعوام کوروٹی کپڑاورمکان دینانہیں ہے پانچ سالہ دوراقتدارمیں بے نظیربھٹوکے قاتلوں کوگرفتارنہ کرنے اوراب بھٹوکے نام پرعوام سے ووٹ مانگنے پرپیپلزپارٹی کے قائدین کوشرم آنی چاہئے اب عوام بیدارہوچکے ہیں اب لوٹ ماراورکرپشن پرعوام ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے وہ عوام نے بری طرح مستردکردیاہے ان خیالات کااظہارشکیل خان نے گزشتہ روزگاؤں پیرخیل اوراگرہ میں بڑے بڑے شمولیتی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیاا س موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے درجنوں کارکنان مستعفی ہوکرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔انہوں نے کہاکہ جب تک ملک سے کرپٹ سیاستدانوں اوربیوروکریٹس کاخاتمہ نہیں کیاگیاہے اس وقت تک ملک ترقی کے راہ پرگامزن نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی شہیدذوالفقارعلی بھٹواوربے نظیربھٹوکے دورمیں غریب عوام کاپارٹی تھا اب پارٹی پرچوروں اورلیٹروں نے قبضہ کرکے عوام کوبے وقوف بنارہے ہیں مگرعوام نے ان کواچھی طرح پہچان لیاہے وہ ان چوروں اورلٹیروں کے دھوکے میں نہیں آئیں گیاانہوں نے کہاکہ گزشتہ دورحکومت میں پیپلزپارٹی اوراین پی کے وزاء اورممبران اسمبلی صرف اورصرف اپنے گھروں تک محدودتھے اب پی ٹی آئی کے دورحکومت میں اپنے گھروں سے نکل کرجلسے اورجلوس کررہے ہیں اس کے باوجود پی ٹی آئی کے حکومت کے خلاف باتیں کرنے پران کوشرم اناچاہیے کیونکہ اب لوٹ ماراورکرپشن کادورگزرچکاہے ۔انہوں نے کہاکہ ترقیاتی کاموں مدارس مساجد اورقبرستانوں کیلئے زمین کی خریداری میں کمیشن لینے پرکرپٹ سیاستدانوں کوشرم اناچاہیے اگران لوگوں نے حقیقی معنوں میں عوام کاخدمت کیاہے تومالاکنڈکے عوام نے ان کوکیوں مستردکردیاہے؟اب وہ مختلف حربے استعمال کریں گے مگروہ کھبی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...