مردان یونیورسٹی کے زیر اہتمام 1 روزہ سیمینار کا انعقاد

مردان یونیورسٹی کے زیر اہتمام 1 روزہ سیمینار کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان( بیو رورپورٹ)عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے ڈیپارٹمنٹ آ ف ایجوکیشن کے زیر انتظام : پروپوزل ڈیویلپمنٹ : کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر وفیسر ڈاکٹر جہانزیب خلیل ، پر وفیسر ریاست علی چئیرمین ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن، پر وفیسرثاقب شہزاد، پر وفیسرڈاکٹر امیر زمان،ڈاکٹر عبدالغفار،ڈاکٹر محمد ادریس ،ڈاکٹر سہیل،ڈاکٹر ارشاداللہ تمام فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر برطانیہ کے عالمی شہرت یافتہ پروفیسر ڈاکٹر محمد احسن ڈپٹی وائس چانسلر انٹر نیشنل آن لائن یونیورسٹی برطانیہ نے طویل لیکچر دیا۔آخر میں انہوں نے طلبہ ؤ طالبات کے سوالات کے جوابات دیئے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ریاست علی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ ہمیں ترقی یافتہ اقوام کے شانہ بشانہ چلنے کے لئے ہمیں جدید ریسرچکے طریقہ کار کو اپنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تحقیق کو اپنانا ہوگا تا کہ ہم معاشی اور اقتصادی طور پر ترقی کر سکیں۔