مردان ،چوکی ہاتھیان کا پورا عملہ معطل

مردان ،چوکی ہاتھیان کا پورا عملہ معطل

  



مردان( بیو رورپورٹ)ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر میاں سعید احمد نے تھانہ لوند خوڑ کے علاقہ ہاتھیان میںآئس اور منشیات کی روک تھام نہ کرنے اور ملوث منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر چوکی ہاتھیان کے انچارج اے ایس آئی ادریس خان سمیت تمام عملہ ہیڈ کنسٹبل سعید اللہ،لیس ہیڈ کنسٹبل اکبر حسین اور کنسٹبلان فریداقبال،مہران،زرداد،فواد،ذیشان اور آفاق جاوید کو معطل کرکے لائن خاضرکردیا۔انھوں نے متعلقہ چوکی کے تمام عملہ کی غیر ذمہ دارانہ عمل پر ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کا بھی حکم جاری کردیا۔انہوں نے ضلع بھر کےSHO,sاور چوکیات کے پولیس عملہ کو سختی سے خبردار کرتے ہوئے ہدایات جاری کئے کہ جو بھی پولیس اہلکار آئس،منشیات فروشوں یادیگر جرائم میں ملوث پایا گیا یا ان کی روک تھام نہ کرسکا ان کے خلاف انہی دفعات کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔کسی بھی سیاسی نمائندے یا پارٹی سے بالاتر ہو کر بغیر کسی سیاسی دباو کے کام کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...