باڑہ ،محسود سکاؤٹس کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

باڑہ ،محسود سکاؤٹس کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

  



باڑہ (نامہ نگار) محسود سکاؤٹس فرنٹیئرکورنے باڑہ شین کمر میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا گیا جس میں محسود سکاؤٹس کے ہیلتھ سٹاف نے ڈاکٹر کیپٹن عمار کی سربراہی 560مقامی لوگوں کا طبی معائنہ کر کے ڈینگی، ملیریا ،شوگر بلڈپریشر اورامراض چشم ودیگر امراض کی تشخیص کے لئے لیبارٹری ٹیسٹ بھی کئے ۔ایک روزی فری میڈیکل کیمپ میں مقامی ہیلتھ سنٹر میں193بچوں سمیت 367 مرد و خواتین کو علاج معالجے کے لئے مفت دوائیاں بھی فراہم کی گئی۔سرکاری میڈیکل ٹیم کے مطابق علاقے میں تین ملیریا کیسز اور متعدد شوگر کے مریضوں کی نشاندہی ہو گئی جس کو فوری طبی امداد بھی دیدی گئی ہے ۔ میڈیکل کیمپ کے موقع پر چترال سکاوئٹس کے افسران نے بھی کیمپ کا جائزہ لیا جبکہ وہاں موجود لوگوں نے محسود سکاؤٹس کے کمانڈنٹ کرنل احمد سعید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فری میڈیکل کیمپوں کا یہ سلسلہ مزید جاری رکھیں اور دوسرے علاقوں میں بھی انعقاد کیا جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...