شا نگلہ پولیس کا چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،چار ملزمان مال مسروقہ سمیت گرفتار

شا نگلہ پولیس کا چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،چار ملزمان مال مسروقہ سمیت گرفتار

  



الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ پولیس کا چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،چار ملزمان مال مسروقہ سمیت گرفتار،چھ عدد موبائل فون ،نقدرقم بارہ ہزار روپے اور 53عدد ٹیلی نار کارڈ برامد۔چاروں ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کے بعدجیل منتقل کر دئے گئے۔چاروں ملزمان نے اقبال جرم کرلیا ۔گزشتہ روز ملزمان نے کوزہ الپوری کے موبائل دکان سے چوری کی تھی۔ موبائل مالک دکان تھانہ الپوری میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی جس پر کارروائی کرتے ہوئے شانگلہ کے ڈسٹرکٹ پولیس افسرراحت اللہ خان نے سرکل پولیس افسر الپوری امجد علی خان کے نگرانی میں ٹیم مقررکرکے تفتیش شروع کی ۔ٹیم نے ملزمان کا سراغ لگا کر نثار احمد ولد شاہ نظر،عزیزاللہ،محمدعلی،امیرعلی ولد محمدزمین،فرمان علی ولد گل نظرساکنان تولیک کوز کانا کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کرکے ان سے 6عددموبائلز،12ہزار روپے نقد،موبائل کارڈ برامد کرکے مقدمہ درج کی مذید تفتیش جاری ہے جملہ مسروقہ سامان ملزمان سے برامد ہو چکی ہے۔ تھانہ الپوری میں ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کرنے کے بعد سرکل پولیس افسر الپوری امجد علی خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جدید سی ڈی ار کی مدد سے معلوم کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ،چاروں ملزمان نے عدالت میں اعتراف جرم کر لیا ہے،انہوں نے کہا کہ عوام تعاون کرکے جرائم پر قابو پاسکتے ہیں،پولیس عوام کے جان ومال کے محافظ ہے،علاقے میں عوامی تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پانا ممکن نہیں ہے۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...