ضلعی حکومت کارولر ہیلتھ سنٹر گاڑھا تاجک میں سولر سسٹم کی تنصیب

ضلعی حکومت کارولر ہیلتھ سنٹر گاڑھا تاجک میں سولر سسٹم کی تنصیب

  



پشاور( کرائمز رپورٹر)ضلعی حکومت کا متنی ‘ بڈھ بیر میں سولر سسٹم کی کامیاب تنصیب اور کامیاب تجربے کے بعد پشاور کے نواحی علاقے گاڑھا تاجک میں 66 لاکھ روپے کی لاگت سے رولر ہیلتھ سینٹر کو سولرائز کردیا گیا ‘ عوام اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کا ضلع ناظم کو خراج تحسین ‘ جلد ہی ضلع کے تمام مراکز صحت کو سولرائز کرکے لوڈ شیڈنگ سے نجات اور عوام کو بلاتعطل انکی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کئے جائینگے ‘ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے نواحی علاقوں کے عوام کو صحت کی سہولیات پہنچانے اور ضلع کے تمام مراکز صحت کو سولرائز کرنے کے اپنے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کی غر ض سے آج بروز بدھ ایم این اے ساجد نواز ‘ ناظم ٹاؤن ٹو فرید اللہ خان ‘ ڈپٹی ڈی ایچ او ‘ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین و ڈسٹرکٹ ممبر شمس الباری ‘ ضلع کونسل پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی رہنما و ڈسٹرکٹ ممبر رضاء اللہ خان جبکہ ضلع کونسل پشاورمیں جماعت اسلامی کے پارلیمانی رہنما وڈسٹرکٹ ممبر سردار عالم خان ‘ ڈسٹرکٹ ممبر گل افضل‘ ڈسٹرکٹ ممبر اعجاز احمد ‘ ڈسٹرکٹ ممبر افتخار ‘ ڈسٹرکٹ ممبر انعام خان اوردیگر منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ رولرہیلتھ سنٹر گاڑھا تاجک میں 66 لاکھ روپے کی لاگت سے سولر سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کیا سولر سسٹم سے آپریشن تھیٹر ‘ ایکسرے مشین ‘الٹراساؤنڈ مشین اور دیگر ہیوی آلات چلائے جاسکیں گے ا س موقع پر علاقہ ایم این اے ساجد نواز ‘ ناظم ٹاؤن ٹو فریداللہ خان اور دیگر نے علاقے کے مرکز صحت کو سولرائز کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہاکہ ضلعی حکومت کے قیام کے بعد ضلع ناظم کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے مرکزصحت میں گائنا کالوجسٹ ‘ میڈیکل سپیشلسٹ ‘ سرجیکل سپیشلسٹ ‘ سکن سپیشلسٹ ‘ ای این ٹی سپیشلسٹ ‘ اور دیگر سہولیات فراہم کی جاچکی ہے انہوں نے مزید کہاکہ سولر سسٹم کی تنصیب کے بعد قریبی علاقوں کے لوگوں کو بلاتعطل صحت کی سہولیات میسرہونگی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاو ر محمدعاصم خان نے کہاکہ لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے اور نواحی علاقوں کے عوام کو بلاتعطل صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے د و کروڑروپے کی خطیر رقم پشاور کے بڑے مراکز صحت متنی ‘ بڈھ بیر اور گاڑھا تاجک کیلئے مختص کئے گئے تھے اور اب کامیاب تجربے کے بعداگلی مالی سال کے بجٹ میں ضلع کے دیگر مراکز صحت کو سولرائز کرنے کیلئے خطیر رقم مختص کی جائیگی ‘ضلع کے تمام مراکز صحت کو سولرائز کرکے عوام کو بلا تعطل صحت کی سہولیات فراہم کی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر