ایشین بینک کے تعاون سے جلد واٹر ڈسٹری بیوشن پر کام شروع ہو گا : حمایت اللہ

ایشین بینک کے تعاون سے جلد واٹر ڈسٹری بیوشن پر کام شروع ہو گا : حمایت اللہ

  



مردان( بیو رورپورٹ)ضلع کونسل کے اراکین نے محکمہ بلدیات میں نائب قاصد کی بھرتیاں کونسل کے اراکین کے صوابدید پر کرنے اور ختم نبوت کے دفتر پر دس دن میں کام شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ماتحت محکموں میں کلاس فور کی بھرتیاں انکے صوابدید پر کئے جائیں۔انہوں نے زرعی ٹیکس کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔اراکین نے ٹریفک پولیس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کمیشن کے لئے پولیس اہلکار غریب رکشہ ڈرائیورز کو روزانہ کی بنیاد پر بھاری پرچے دیتے ہیں جس کی روک تھام کے لئے ڈی پی او کو فوری طور پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔کونسل کا اجلاس کنونےئر اسد علی کی صدارت میں ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم حمایت اللہ مایار نے کہاکہ ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے تعاون سے مردان شہر کے چودہ یونین کونسلوں میں سات ارب تیس کروڑ روپے کی لاگت سے بہت جلد سیورج،واٹر ڈسٹری بیوشن پر کام شروع ہو گا جس سے شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی آئیگی۔انہوں نے کہا کہ مردان صوبے کا دوسرا بڑا شہر ہے اور یہاں کے باسیوں کو نکاسی آب کا مسئلہ ہے اور معمولی سی بارش کے باعث سڑکوں پر پانی کھڑا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے تعاون سے بہت جلد ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہو گاجس سے نکاسی آب کا مسئلہ ختم ہو جائیگا،انہوں نے کہا کہ صاف پانی کے منصوبے بھی اس پراجیکٹ میں شامل ہیں جس سے شہریوں کو بہت فائد ہوگا۔اراکین کونسل اسفندیار خان،سہیل خان،الطاف،سجاد خان،طفیل خان،ممتاز بھادراوردیگر نے زرعی ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسے ختم کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ بارش نہ ہونے سے زمیندار گوں نا گوں مسائل سے دوچار ہیں اور ایسے میں ان پر ٹیکس کے نفاذ سے انکے مسائل میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کا بازار گرم ہے لیکن انٹی کرپشن نے آنکھوں پر پٹیاں باندھ رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ نہروں میں پانی کی کمی کی وجہ سے کاشتکاروں کو مختلف مسائل کا سامنا ہے ۔ضلعی کنونےئر نے یونیفارم اور سٹیشنری فنڈز میں ضلع کونسل کے رکن کے ساتھ بدتمیزی پررولنگ دیتے ہوئے گورنمنٹ مڈل سکول علم گنج کے ہیڈ ماسٹر کو فوری طور پر معطل کرنے اور انکے خلاف تین دن میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کو ہدایت کی کہ ختم نبوت کے ضلعی دفتر پر دس دن میں کام شروع کریں۔بعدازاں کونےئر نے اجلاس آج صبح دس بجے تک کے لئے ملتوی کردیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...