آئینی ترمیم کا مسئلہ حل ہوتا نظر نہیں آرہا : شاہ محمود قریشی

آئینی ترمیم کا مسئلہ حل ہوتا نظر نہیں آرہا : شاہ محمود قریشی

  



اسلام آباد (آ ئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کا مسئلہ حل ہوتا نظر نہیں آرہا،(ن)لیگ کورم پورا نہیں کرسکتی اور پیپلز پارٹی کے تحفظات دور نہیں ہوں گے۔ بدھ کو پارلیمانی رہنماوں کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئینی ترمیم سرے چڑھتی دکھائی نہیں دے رہی، لگتا ہے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور نہیں ہوں گے اور(ن)لیگ کورم بھی پورا نہیں کرسکتی لہذا ترمیم کا مسئلہ حل ہوتا نظر نہیں آرہا، جب یہ ناکام ہوجائیں گے تو پھرہوسکتا ہے ہم کوئی حل دے دیں۔

شاہ محمود قریشی

مزید : کراچی صفحہ اول