محکمہ جنگلات کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کیلئے مکمل ہو مور ککیا گیا : مظفر سید ایڈووکیٹ

محکمہ جنگلات کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کیلئے مکمل ہو مور ککیا گیا : مظفر سید ...

  



پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے یقین دلایا ہے کہ محکمہ جنگلات کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں مکمل ہوم ورک کیا گیا ہے اور ان ملازمین کی اپ گریڈیشن کا دیرینہ مسئلہ جلد خوش اسلوبی کے ساتھ حل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے ملازمین کے علاوہ ویلج کونسل سیکرٹریز اور لیب اسسٹنٹ کی آسامیوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے بھی کو ششیں کی جا رہی ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد یہ ملاز مین بھی اپ گریڈ کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں محکمہ جنگلات دیر پائین کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے صوبائی وزیر سے ملاقات کی۔ وفد میں نیاز محمد، فرید خان، شاہ حسین ، غلام حسین اور حبیب الحق ودیگر شامل تھے جنھوں نے صوبائی وزیر سے محکمہ جنگلات کے ملازمین کی اپ گرڈیشن کے سلسلے میں صوبائی وزیر سے تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ محکمہ جنگلات کے ملازمین نے فارسٹ گارڈ کی آسامی کو سکیل 8 سے 12 ، فارسٹر کی آسامی کو 10 سے 14 اور ڈپٹی رینجر کی آسامی کو سکیل 12 سے 15 میں اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سارے محکمہ جات سے اپ گرڈیشن کے کیسزبھی جلد طلب کئے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت کی یہ اولین خواہش ہے کہ سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل کا ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فارسٹ ملازمین کی اپ گرڈیشن میں ان کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سارے محکموں سے اپ گرڈیشن سے محروم رہنے والے ملازمین کے کیسز پر عمل در آمد کرتے ہوئے ان کے کیسز کو جلد طلب کیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ سرکاری ملازمین کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کی آسامیوں کی اپ گریڈیشن کا خیر مقدم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ خواہ وہ ویلج کونسل سیکرٹریز ہوںیا لیب اسسٹنٹ ،تمام حقدار وں کو ان کا جائز حق فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اس سلسلے میں وہ اپنی طرف سے بھر پور کوششیں کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...