شریف برادران بھاگ جائینگے ، گرفتار کیا جائے،طاہر القادری

شریف برادران بھاگ جائینگے ، گرفتار کیا جائے،طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا سپریم کورٹ کے خلاف اعلان جنگ ریاست کے خلاف اعلان بغاوت ہے،قومی ادارے قومی مجرم کی ہرزہ سرائی پر چپ کیوں ہیں؟ معاشی دہشتگرد قاتل برادران بھاگ جائیں گے انہیں گرفتار کیا جائے اور لوٹی گئی پائی پائی برآمد کی جائے ۔قومی دولت لوٹنے والے ڈاکو بتائیں عدالتیں انہیں کن الفاظ سے مخاطب کریں اشرافیہ کو جب بھی موقع ملا انہوں نے عدلیہ پر حملہ کیا ۔ماڈل ٹاؤن کی منصوبہ بندی ایوان وزیر اعظم میں ہوئی ،عملدرآمد ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں ہوا ۔وہ گزشتہ روز عوامی تحریک کے وکلاء رہنماؤں سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اشرافیہ کو ننگا کر دیا ۔یہ ڈھٹائی کے ساتھ عدلیہ پر چڑھائی کر رہے ہیں یہ کرپشن ریفرنسز اور جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ پر عدالتی کارروائی رکوانا چاہتے ہیں، کیونکہ انکے پاس 100لوگوں کو گولیاں مارنے اورچار دہائیوں کی لوٹ مار کا کوئی جواب اور حساب نہیں ہے ،میں بار دگر کہہ رہا ہوں کہ اشرافیہ کی کرپشن کے سمند ر کا محض ایک قطرہ سامنے آیا ہے ابھی پورا سمندر باقی ہے ۔ انہوں نے اپنے لوگوں کو دنیا بھر میں پھیلے اثاثے اور بنک اکاؤنٹس سیٹل کرنے کے ٹاسک دے رکھے ہیں ۔سپریم کورٹ مبارکباد کی مستحق ہے کہ انہوں نے مافیا کی دھمکیوں کی پرواہ کئے بغیر آئین و قانون کے مطابق فیصلے دئیے ہم معزز ججز کی استقامت اور آئین و قانون کی بالادستی کیلئے انجام دئیے جانیوالے جرات مندانہ آئینی کردار ادا کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
طاہر القادری