سندھ اسمبلی ،آڈیٹر جنرل کی دو رپورٹس پیش کی گئیں

سندھ اسمبلی ،آڈیٹر جنرل کی دو رپورٹس پیش کی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں بدھ کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی دو رپورٹس پیش کی گئیں جبکہ حکومت سندھ کے مالی سال 2014-15 کے لیے حسابات بھی پیش کیے گئے ۔ پیش کردہ رپورٹس میں مالی سال 2016-17 ء کے لیے حکومت سندھ کی پبلک سیکٹر انٹر پرائزز کے حسابات پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ اور مالی سال 2016-17 کے لیے صوبائی زکوٰۃ فنڈ ، صحت کے اداروں اور ضلعی زکوٰۃ کمیٹیوں سے متعلق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ شامل تھیں ۔