پیٹرول کے بلز میں کرپشن کیس ،نیب کے گواہ کا بیان قلمبند

پیٹرول کے بلز میں کرپشن کیس ،نیب کے گواہ کا بیان قلمبند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے پیٹرول کے بلز کی مد میں 5 کروڑ روپے کے کرپشن ریفرنس میں سابق اے آئی جی ملزم فدا حسین اور تنویر احمد کے خلاف گواہ نے بیان قلمبند کراتے ہوئے رسیدوں کو جعلی قرار دے دیا۔بدھ کو کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو پیٹرول کے بلز کی مد میں 5 کروڑ روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق اے آئی جی ملزم فدا حسین شاہ اور ملزم تنویر احمد عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب کے گواہ عبدالواحد کھوسو نے دونوں افسران کے خلاف بیان قلمبند کرادیا۔ گواہ نے پیٹرول اور فلنگ کی مد میں بنائے تمام بلز جعلی قرار دے دیئے۔ گواہ نے بیان میں کہا کہ میرے نام پر جوفلنگ اسٹیشن رسیدوں میں دیکھایا گیا وہ بوگس ہیں۔ گواہ عبدالواحد کھوسہ نے کہا کہ میرے نام پر کوئی فلنگ اسٹیشن نہیں۔ پیٹرول اور فلنگ کی مد جو بلز پیش کئے گئے وہ جعلی ہیں۔ وکلا طریفین نے گواہ کے بیان پر جرح بھی مکمل کرلی۔ عدالت نے سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔ دونوں ملزمان کی ضمانت سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ مسترد کرچکی ہے۔ سید فدا حسین اور تنویر احمد پر 50 ملین کرپشن. خرد برد اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق رقم سی این جی اسٹیشن کے نام پر جاری کی گئی مگر پولیس کو پیٹرول نہ ملا۔ چیک حاصل کرکے ہیڈ کانسٹبل محمد رفیق کے اکاونٹ میں رقم جمع کرادی گئی۔