کراچی،شہیدکانسٹیبل کی نماز جنازہ میں وزیر داخلہ اور دیگر کی شرکت

کراچی،شہیدکانسٹیبل کی نماز جنازہ میں وزیر داخلہ اور دیگر کی شرکت

  



کراچی(کرائم رپورٹر)تھانہ شارع نورجہاں کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے کانسٹیبل نویداخترولد عبدالمجید کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹرزگارڈن جنوبی میں ادا کی گئی۔اس موقع پرپولیس کے خصوصی دستے نے شہیدکو سلامی دی اورپھولوں کی چادرچڑھائی۔شہیدکانسٹیبل اسپیشل برانچ گڈاپ میں تعینات تھا۔نمازجنازہ میں وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال،ایڈیشنل آئی جی کراچی،ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی،زونل ورینج کے ڈی آئی جیز،ضلعی ایس ایس پیز ودیگر سینئرپولیس افسران کے علاوہ شہید کانسٹیبل کے ورثاء،دوست احباب واہل علاقہ نے بھی شرکت کی۔وزیرداخلہ سندھ نے شہید کے ورثاء سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کی سندھ پولیس کے لے خدمات کو خراج تحسین وعقیدت قراردیا۔انہوں نے کہا کہ جرائم اور دہشت گردعناصر کے خلاف سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔پولیس فورس کے افسران اورجوان اپنے فرائض منصبی کی ذمہ داریوں میں انتہائی پرعزم اور باحوصلہ ہیں اور دہشت گردوں کے مذموم مقاصدو گھناؤنے عزائم کے خلاف ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہیں۔اس موقع پر انہوں نے شہید کانسٹیبل کے ورثاء کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے تمام مروجہ مراعات دینے کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کو اس حوالے سے جملہ ضروری قانونی ودستاویزی امور جلد سے جلد تکمیل دینے کے احکامات دیئے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...