گراں فروشی کے رجحان کو کسی بھی صورت پنپنے نہ دیا جائے ،سہیل سیال

گراں فروشی کے رجحان کو کسی بھی صورت پنپنے نہ دیا جائے ،سہیل سیال

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت سہیل انور خان سیال نے سبزیوں اور دیگر اشیا خوردونوش کے مہنگے داموں کی شکایات پر فوری ایکشن کا حکم دیا ہے ۔انہوں نے کمشنر کراچی، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت اور بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز کے افسران سے ہونیوالے ہنگامی اجلاس کے دوران کہ شہر کے بازاروں میں دستیاب اشیاء خوردونوش کے نرخوں میں کسی بھی صورت ناجائز اضافہ نہ ہونے دیا جائے اور عوام کو مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہ برتی جائے ۔وبائی وزیر زراعت نے احکامات جاری کئے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے نمائندگان کو روزانہ کی سطح پر سبزی منڈی میں ہونے والے بولی کے عمل میں شرکت کے لئے پابند کریں اور بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز کے نمائندہ کی موجودگی کو بھی اس موقع پریقینی بنایا جائے ۔انہوں نے بیوروآف سپلائی کے افسران کو ہدایات دیں کہ اسسٹنٹ کمشنران کے ساتھ مربوط روابط کے تحت علاقوں کی مارکیٹس بازاروں بچت بازاروں کاروزانہ کی بنیاد پر سروے کیا جائے اور اشیاء خوردنوش وغیرہ کو زائد نرخوں پر فروخت کرنیوالے کے خلاف تمام تر قانونی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...