نواز شریف کو اقامہ نہیں بددیانتی پر نکالا گیا، محمودالرشید

نواز شریف کو اقامہ نہیں بددیانتی پر نکالا گیا، محمودالرشید

  



لاہور (نمائندہ خصوصی )پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ تحریک انصاف مخصوص حالات میں پھر سڑکوں پر آ سکتی ہے، حکمران جماعت انتخابات میں التوا کی کوشش کر رہی ہے، قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ درست، آئین کی حدود میں رہ کر کیا، ماضی میں نواز شریف اور بے نظیر بھٹو بھی قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر چکے ہیں۔اپوزیشن لیڈر اسمبلی میں صحافیوں سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے پرائیویٹ ارکان کے اجلاس میں70لیگی اراکین کی غیر حاضری نے نواز شریف کی ساری غلط فہمیوں کو دور کر دیا، عنقریب ن لیگ میں عرضہ دراز سے موجود فاروڈ بلاک کھل کر سامنے آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے بتا دیا نواز شریف کو اقامہ نہیں بددیانتی پر نکالا گیا، نواز شریف مریم نواز کی سربراہی میں قائم بنچ کا ہی فیصلہ تسلیم کر سکتے ہیں، نواز شریف نے عوام، پارلیمنٹ، سپریم کورٹ ہر جگہ جھوٹ اور الگ موقف اپنایا، پھر پوچھتے رہے مجھے کیوں نکالا؟ امید ہے نا اہل شخص کو سارے سوالوں کا جواب مل گیا۔۔

محمودالرشید

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...