کراچی : یوم سقوطِ جوناگڑھ‘‘ پر آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی

کراچی : یوم سقوطِ جوناگڑھ‘‘ پر آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے تحت ’’یوم سقوطِ جوناگڑھ‘‘ پر آل پارٹیز کانفرنس آج 9 نومبر کو شام 6 بجے جوناگڑھ لان گلشن اقبال میں ہوگی۔ جس سے سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیموں کے رہنما خطاب کریں گے۔ جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے صدر اقبال ساندھ کا کہنا ہے کہ یوم سقوط جونا گڑھ پر اے پی سی کا مقصد ریاست جونا گڑھ کی آزادی کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔ ریاست جوناگڑھ پر بھارت کے ناجائز قبضے کے 70 سال پورے ہوگئے ہیں، لیکن اس کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ جونا گڑھ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اس کا کیس اقوام متحدہ میں بھی پیش کیا گیا ہے، لیکن حکومتی سرد مہری کی وجہ سے آج تک اس حوالے سے کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یوم سقوط جونا گڑھ کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کے لیے تمام سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیموں کی قیادت تک دعوت نامے پہنچا دیے گئے ہیں۔ اے پی سی میں سیاسی و مذہبی قیادت کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...