ای ایف یو لائف اور جے ایس بینک کے مابین برانچ لیس بینکنگ معاہدہ

ای ایف یو لائف اور جے ایس بینک کے مابین برانچ لیس بینکنگ معاہدہ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)ای ایف یو لائف ایشورنس لمیٹیڈ اور جے ایس بینک نے ، جے کیش برانچ لیس بینکنگ کے صارفین کو بیمہ مصنوعات کی ایک وسیع حد پیش کرنے کے لئے ، ایک معاہدہ کیا ہے۔ جے ایس بینک لمیٹیڈ پاکستان کا ایک تیزی سے ترقّی کرتا ہوا بینک ہے جو اپنے برانچ لیس بینکنگ نیٹ ورک کو بہت تیز ی سے بڑھارہا ہے۔ ای ایف یو لائف ، پچیس سال کے کامیاب ریکارڈ کی حامل پاکستان میں ایک معروف بیمہ حیات کی کمپنی ہے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد ای ایف یو لائف ہاؤس ہیڈ آفس کراچی میں ہوا۔ معاہدے پر ، ای ایف یو لائف کی جانب سے جناب طاہر جی ساچک، مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکیوٹو ، ای ایف یو لائف ، اور جے ایس بینک کی جانب سے خرّم شیخ ، چیف ڈجیٹل آفیسر نے دستخط کئے۔ تقریب میں دونوں اداروں کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، طاہر جی ساچک، مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکیوٹو ، ای ایف یو لائف نے کہا، ’’میں جے ایس بینک کے ساتھ ، جے کیش برانچ لیس بینکنگ صارفین کو بدون کاغذ بیمہ زندگی کی مصنوعات کی تقسیم کیلئے، شراکت کو مزید مضبوط بنانے پر خوش ہوں۔ پاکستان میں ڈجیٹل بینکنگ کے قوی امکانات ہیں اور جے ایس بینک کے ذریعے ان مصنوعات کا تعارف تحفّظ فراہم کرنے اور لاکھوں افراد کی زندگیوں کو چھونے کی جانب ایک قدم ہے جنہیں ان تمام جدید ٹینکلولوجیکل حل کے ساتھ مالی تحفّظ کی ضرورت ہے جو ہمارے صارفین کو مخروط کے تمام درجات پر آسانی مہیّا کرتا ہے‘‘۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خرّم شیخ ، چیف ڈجیٹل آفیسر، جے ایس بینک نے کہا کہ، ’’مالی شمولیت کی حکمت عملی میں ہمارے بنیادی شریک ای ایف یو لائف کے ساتھ ہاتھ ملانے پر ہم بہت ہی مسرور ہیں جو صرف وصولیابیوں کو ڈجیٹائز کرنے تک محدود نہیں ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنانے کے لئے کہ ہم دونوں اداروں کے فائدے کے لئے اختراعی مصنوعات پیدا کرتے ہیں اور دیگر غیر واجب الاستحقاق انڈسٹریوں کے لئے بھی ایک ایکو نظام کی تخفلیق کی جانب ایک حقیقی تاثّر رکھتے ہیں‘‘

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...