معذور افراد کی ملازمتیں ،محکمہ سوشل ویلفیئر سے پلان طلب

معذور افراد کی ملازمتیں ،محکمہ سوشل ویلفیئر سے پلان طلب

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کے کوٹے پر عمل درآمد سے متعلق محکمہ سوشل ویلفیئر کو یکم دسمبر تک جامع پلان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کے کوٹہ پر عمل درآمد سے متعلق درخواست پر دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے محکمہ سوشل ویلفیئر سے یکم دسمبر تک جامع ایکشن پلان طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل محمد واوڈا کی جانب سے تجاویزات پیش کردیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ صوبے کے ہر ضلع میں ایمپلائمنٹ ایکسچینج قائم کرکے معذور افراد کی رجسٹریشن کی جائے۔ موجودہ ایمپلائمنٹ ایکسچینج کی انسپیکشن کرائی جائے۔ ذہنی اور جسمانی طور پر معذوروں کی الگ الگ کیٹگری بنائی جائے۔حکومت سے ملازمتوں اور کوٹہ کی مکمل تفصیلات طلب کی جائیں۔

Back

مزید : کراچی صفحہ آخر