اسکول فیسوں میں اضافے کے خلاف حکم امتناع میں توسیع

اسکول فیسوں میں اضافے کے خلاف حکم امتناع میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے اسکول فیسوں میں 5 فیصد سے زائد اضافے کے خلاف حکم امتناع میں 12 دسمبر تک توسیع کردی۔ اسکول فیسوں میں غیر قانونی اضافے سے متعلق سماعت ہائیکورٹ میں ہوئی۔ عدالت نے 5 فیصد سے ذائد فیسوں کے خلاف حکم امتناع میں 12 دسمبر تک توسیع کردی۔ بیکن ہاس کے وکیل نے کہا کہ 29 جون کے سرکاری نوٹیفیکیشن کے بعد صورت حال مختلف ہے۔ ان درخواستوں کو پرانے کیسز کے ساتھ نہیں سنا جائے۔ اس کیس میں عاصمہ جہانگیر بھی دلائل دینا چاہتی ہیں مہلت دی جائے۔ عدالت نے تمام وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کی تیاری کرکے آنے کا حکم دے دیا۔ مختلف کیمپسز کے دو سو سے ذائد طلبہ کے والدین نے درخواست دائر کی تھی۔ دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ اسکول فیسوں میں پانچ فیصد سے ذائد اضافہ سندھ پرایؤیٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیشن کی خلاف ورزی ہے۔