پولیس کرپشن کیس کی سماعت 16نومبر تک ملتوی

پولیس کرپشن کیس کی سماعت 16نومبر تک ملتوی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے سندھ پولیس کی تاریخ کا سب سے بڑے کرپشن ریفرنس میں ریکارڈ نہ ہونے کے باعث گواہ بیان قلبند نہ ہوسکا۔ 16 نومبر کو بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔بدھ کو احتساب عدالت کے روبرو محکمہ پولیس کی تاریخ کے بڑے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق آئی جی سندھ ملزم غلام حیدر جمالی، سابق اے آئی جی فنانس ملزم فدا حسین سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ مقدمہ کا گواہ ندیم احمد شیخ بھی عدالت میں پیش ہوا۔ مقدمہ کا ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے بیان ریکارڈ نہ کیا جاسکا۔ سماعت 16نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ نیب کے مطابق ملزمان پر 881 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ بھرتیاں ایس آر پی حیدرآباد کے لئے کی گئیں. جعلی بھرتیوں کے زریعے 50 کروڑ 46 لاکھ 61 ہزار 664 روپے قومی خزانے سے لوٹ لئے گئے۔ بھرتیاں کانسٹیبلز. کمپیوٹر آپریٹر. اور دیگر عہدوں پر کی گئیں۔ سپریم کورٹ نے معاملے کا میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیا تھا۔ نیب کے مطابق ملزمان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن. اقربا پروری اور دیگر دفعات کے تحت ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...