جامعہ تعلیم القرآن والسنہ کے علماء کرام کی مجلس شوریٰ کااجلاس

جامعہ تعلیم القرآن والسنہ کے علماء کرام کی مجلس شوریٰ کااجلاس

  



کراچی (پ ر ) جامعہ تعلیم القرآن والسنہ کے علماء کرام کی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس ہوا اجلاس میں مملکت اسلامیہ سعودیہ عرب کے موجودہ حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور مجلس شوریٰ کے تمام اراکین نے اس بات پر زور دیا کہ تمام مسلم ممالک کے سربراہان اور عالم اسلام کے علماء ومفتیان کرام کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے اور حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ اور یہ وہ وقت ہے کہ کفریہ طاقتیں بیت المقدس کی طرح حرمین شریفین کی حرمت کو پامال کرنا چاہتی ہیں ۔ ہم تمام اراکین مجلس شوریٰ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور صدر پاکستان ممنون حسین ، چیف آف آرمی اسٹاف قمر جاوید باجوہ سے اپیل کرتے ہیں کہ او آئی سی کا اجلاس ہنگامی طور پر بلوائیں اور پاکستان میں تمام مسالک کے سرکردہ علماء کرام کو بھی بلائیں اور حرمین شریفین کے تحفظ کے متعلق امت مسلمہ کو ایک واضح پالیسی دیں تاکہ امن مسلمہ میں پائے جانے والی بے یقینی کی کیفیت ختم ہو ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر