جوبلی انشورنس اور یے وو پاکستان میں پرچیز پروٹیکشن پلان کا معاہدہ

جوبلی انشورنس اور یے وو پاکستان میں پرچیز پروٹیکشن پلان کا معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر) جوبلی انشورنس اور آن لائن شاپنگ کی سب سے بڑی ویب ای کامرس یے وو پاکستان (Yayvo by TCS) کے درمیان آن لائن صارفین کے لئے پرچیز پروٹیکشن پلان کا معاہدہ طے پاگیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں ای کام ٹی سی ایس کے سی ای او سلمان حسن اور جوبلی جنرل انشورنس کے سی ای او اینڈ ایم ڈی طاہر احمد نے معاہدے پر دستخط کیے۔ سلمان حسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشورنس انڈسٹری میں جوبلی انشورنس کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔ ہمیں خوشی ہے کہ جوبلی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن شاپنگ کسٹمرز کو پرچیز پروٹیکشن پلان سے سہولتیں دستیاب ہونگی۔ موجودہ دور میں ڈیجیٹل سروسز کی فرہمی اہمیت کی حامل ہے جس سے صارفین کو گھر بیٹھے تمام تر معلومات کے علاوہ سروسز بھی با آسانی مل جاتی ہیں۔ جوبلی جنرل انشورنس کے ایم ڈی اور سی ای او طاہر احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشورنس سروسز کو مزید آن لائن کرینگے۔ صارفین کو بہتر سے بہتر سروسز کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انشورنس ایک وسیع فیلڈ ہے جس کی سروسز سے کارپوریٹ سیکٹر پروٹیکشن کے سلسلے میں مستفید ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یے وہ پاکستان کے ذریعے آن لائن شاپنگ کرنے والے صارفین کیلئے یہ بات باعث مسرت ہے کہ ہر چیز پروٹیکشن پلان سے سہولتیں دستیاب ہونگی۔