امت مسلمہ کا اتحاد ہی ظلم کا فساد ختم کر سکتا ہے،آغا نیئر عباس

امت مسلمہ کا اتحاد ہی ظلم کا فساد ختم کر سکتا ہے،آغا نیئر عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) چیئرمین متحدہ تحریک اسلامی پاکستان آغا نیئر عباس جعفری نے علماء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش تمام مسائل کا حل سیرت اہل بیت میں مضمرہے ۔واقعہ کربلا تاریخ عالم کا روشن ترین باب ہے جسکی تابانیاں تا ابد قائم رہیں گی انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد ہی ظلم کا فساد ختم کر سکتا ہے ملک میں فتنہ اور فساد پھیلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت ہے محرم الحرام کے مقدس مہینے اور اب ماہ صفر میں چہلم حضرت امام حسین ؑ کے موقع پر اسلامی نظریاتی کونسل کا کردار کہیں دکھائی نہیں دیتا ،اسلامی نظریاتی کونسل فقط ٹائم پاس کا ادارہ بنا ہوا ہے نیئر آغا نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستانی خزانے پر بوجھ ہے غیر معروف اور غیر فعال لوگوں کو اسلامی نظریاتی کونسل کا ممبر بنا دیا گیا ہے راول دیس کے باسی اور تمام مسالک کے علماء حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اتحاد واتفاق کے حوالے سے جن مذہبی شخصیات کا کردار ہے ان کو اسلامی نظریاتی کونسل کا ممبربنا یا جائے راولپنڈی اسلام آباد کے علماء کرام حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ممتاز مذہبی سکالر چیئرمین امن کمیٹی علامہ پیر سید اظہار حسین شاہ بخاری کو اسلامی نظریاتی کونسل کا ممبر بنایا جائے۔اتحاد و اتفاق کے حوالے سے علامہ اظہار بخاری کی گراں قدر خدمات سے تمام مسالک معترف ہیں۔اسلامی نظریاتی کونسل کو کسی وائس چانسلر کی نہیں ایک عالم دین کی ضرورت ہے فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کو میدان عمل میں آنا ہو گا۔ نیئر آغا نے کہا کہ محرم الحرام کی طرح چہلم حضرت امام حسین ؑ پر حکومت موئژ اقداما ت کرے ۔راول دیس کے باسی تمام مسالک کے علماء کرام مذہبی تنظیمیں عزاداران امام حسین ؑ راول دیس انتظامیہ اور امن کمیٹی سے بھرپور تعاون کریں تاکہ ہمیشہ کی طر ح شہر میں امن و محبت کی فضا برقرار رہے نیئر آغا نے راولپنڈ ی میں سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔