انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت، مختلف کیسوں میں 7گواہوں کے بیان قلمبند
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے مختلف کیسوں میں 7گواہوں کے بیان قلمبندکرکے مزید کو سمن جاری کر دیئے ہیں، گذشتہ روز عدالت نے تھانہ گوجر خان میں درج پولیس مقابلے کے مقدمے میں ملوث ملزم ریاض کیس میں 2گواہوں کے بیان قلمبند کرکے سماعت 23نومبر،تھانہ چوٹالہ میں درج پولیس مقابلے کے مقدمے میں ملوث ملزمان مسماۃ سکینہ بی بی وغیرہ کیس میں 3گواہوں کے بیان قلمبند کرکے سماعت 22نومبر، تھانہ کہوٹہ میں درج پولیس مقابلے کے مقدمے میں ملوث ملزمان عمر کیانی وغیرہ کیس میں 1گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 22نومبر، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارودبرآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم زرمحمد کیس میں 1گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 21نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔