ن لیگ حلقہ 1کی عوام کا نورین عارف کی قیادت پرمکمل اعتماد ہے،مشترکہ بیان

ن لیگ حلقہ 1کی عوام کا نورین عارف کی قیادت پرمکمل اعتماد ہے،مشترکہ بیان

  



مظفرآباد(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن حلقہ نمبر ایک کوٹلہ نے محترمہ نورین عارف وزیر صنعت و حرفت کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں مسلم لیگی رہنماؤں راجہ ارشد ،میر عبدالماجد،میرمحمود الحسن نے کہا کہ محترمہ کے انقلابی اقدامات سے حلقہ کے اندر تعمیر و ترقی کا جال بچھ رہا ہے ۔گزشتہ 50سال میں تعمیر وترقی کے کام ایک طرف اور موجودہ دور کے منصوبہ جات ایک طرف رکھے جائیں تو اس عرصہ کا پلڑا بھاری ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صرف منگراں گاؤٓں کو ہی لے لیا جائے تو اس کی مثال ماضی میں ملنا مشکل ہے ۔اس وقت بعض لوگ تعمیر و ترقی کو دیکھ کر گھبرا چکے ہیں اور من گھڑت بیان بازی پر اتر آئے ہیں ۔جہاں تک فنڈز ہڑپ کرنے کا مذموم پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔یہ سوچ منفی رجحان کی عکاس ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پر گاؤں میں بلاتخصیص تعمیر و ترقی جاری ہے ۔منگراں گاؤں کو دو ٹرانسفارمر کی فراہمی پر ہم وزیر صنعت کے شکر گزار ہیں ۔علاوہ ازیں تعمیر و ترقی کاموں کیلئے 10لاکھ روپے کی فراہمی اور پہلے پانچ لاکھ کے ترقیاتی فنڈز منگراں سموٹھ روڈ کی بحالی جیسے اقدامات وزیر صنعت کی ذاتی دلچسپی سے ہوئے ہیں جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...