اسلامی جمعیت طلباء امت کے مستقبل،عروج کاعنوان ہے،ڈاکٹر خالد محمود

اسلامی جمعیت طلباء امت کے مستقبل،عروج کاعنوان ہے،ڈاکٹر خالد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ امت کا مستقبل اور عروج کا عنوان ہے ،جمعیت پاکستان اور آزادکشمیر میں نوجوانوں کی سیرت و کردار کی تعمیر کا واحد موثر ادارہ ہے جمعیت کے نوجوان دجالی تہذیب کے مقابلے میں اسلامی تہذیب کو عام کریں ،تحریک آزادی کشمیر کا خواب ادھورہ ہے کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا حکومت طلبہ یونیز کی بحالی کا وعدہ پورا کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات سے قبل طلبہ یونینز کے انتخابات کروائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام کل کشمیر طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صہیب الدین کاکا خیل ،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ آزادکشمیر راجہ آفتاب،نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان،امیر جماعت اسلامی ضلع باغ نثار احمد شائق،امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد پروفیسر غلام مصطفی،جماعت اسلامی یوتھ کے سیکرٹری جنر ل راجہ نزاکت علی خان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر نوجوانوں کے مسائل حل کرے تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو درست انداز سے برؤے کار لاکر معاشرے میں عوام کی خدمت کرسکیں ،انہوں نے کہاکہ ایکٹ 74میں ترامیم کر کے آزاد خطے کے عوام کا وقار بحال کرتے ہوئے وسائل فراہم کیے جائیں نیلم جہلم ہائیڈرل پراجیکٹ کے حوالے سے حکومت آزادکشمیر سے معاہدہ کیا جائے آزاد خطے کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ،آزاد خطے کو اندھیروں میں ڈبونے والے یاد رکھیں کہ ہم نے پاکستان کو روشن کرنے کے لیے اپنے آباواجداد کی قبریں دو مرتبہ ڈبوئیں ہیں انہوں نے کہاکہ نوجوان داعیانہ کردار ادا کریں ،حکومت نوجوانوں کے مسائل میں خصوصی دلچسپی لے نوجوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کرے ہم آزادکشمیر کو ماڈل اسلامی ریاست بنانے کی کوشش کررہے ہیں نوجوان اس میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں ،انہوں نے کہاکہ سید مودودی ؒ کی فکر کے مطابق 75نوجوانوں نے جمعیت قائم کی اور آج لاکھوں نوجوان اس کا حصہ ہیں یہ 75نوجوان سیرت و کردار کا عملی نمونہ تھے اور انہوں نے اپنی سیرت وکردار کے ذریعے لاکھوں نوجوانوں کو متاثر کر کے جمعیت میں شامل کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صہیب الدین کاکاخیل نے کہاکہ جمعیت نوجوانوں کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی سیرت و کردار کی تعمیر میں اہم کردار ادا کررہی ہے نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے تا کہ نوجوان آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرسکیں انہوں نے کہاکہ تعلیمی بجٹ میں اضافے کی ضرورت ہے وہ قومیں ترقی نہیں کر سکیں جو تعلیم پر توجہ نہیں دیتی ہمارے ہاں تعلیمی کرپشن عام ہو چکی ہے کھوسٹ سکول اس بات کا اشارہ ہیں کہ ہم معیار تعلیم میں رکاوٹ ہیں حکومت سالانہ فیسوں میں اضافے پر نظر ثانی کرے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں یونیورسٹیز کے بعض کیمپسز بند کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو اس وقت آنکھیں کھلی رکھنی چاہیے تھی جب یہ کیمپس بن رہے تھے اب یہ بن چکے ہیں ان کو ختم کرنا نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ناظم جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ راجہ آفتاب نے کہاکہ جمعیت آزادکشمیر کے ہر کالج و یونیورسٹی میں طلبہ تک اللہ کا پیغام پہنچائے گی اور پہنچا رہی ہے ہم نوجوانوں کو اللہ کے دین کی طرف بلا رہے ہیں اچھا تعلیمی ماحول یونیورسٹیوں کے اندر پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ غریب کے بچے اچھے ماحول میں تعلیم حاصل کرسکیں ۔