آزادکشمیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس،برقیات کے ریکارڈ کی پڑتال

آزادکشمیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس،برقیات کے ریکارڈ کی پڑتال

  



مظفرآباد(بیورورپورٹ) چوہدری محمد اسحاق چیئرمین آزادکشمیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صدارت میں دوسرے روز بھی کمیٹی کا اجلاس جاری رہا جس میں محکمہ برقیات نارتھ مظفرآباد کے ریکارڈ کی پڑتال کی گئی اجلاس میں ممبران کمیٹی حافظ احمد رضا قادری، کرنل(ر) وقار نور، ڈاکٹر مصطفےٰ بشیر عباسی سمیت حکام نے شرکت کی سیکرٹری کمیٹی چوہدری بشارت حسین سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی نے ریکوری میں کاہلی و سستی کو ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔4ماہ بعد کمیٹی کا اجلاس دوبارہ ہو گا بقایا جات آڈٹ پیرا جات اور کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں متعلقہ ذمہ داران سے ریکوری کر کے رپورٹ کیا جائے۔ اوپریشن ڈویژن راولاکوٹ14ذمہ داران جن میں ایس ڈی اوز، لائن سپر ٹینڈنٹ اور متعلقین سے1لاکھ41 ہزار سواری الاوئنس 5ہزار قسط کر کے ریکوری کی جائے۔ سال2009ء14لاکھ بقایا جات سے متعلق مفصل ریکارڈ پیش کیا جائے بصورت دیگر ریکوری کریں۔ ٹیلیفون، ڈیزل سیلنگ سے زیادہ ریکوری کی جائے عرصہ بعد کوئی جواز نہیں بنتا۔ بہتری کی جائے مظفرآباد جنرل سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، تعلیمی سیس84ہزار کی ریکوری کر کے رپورٹ کی جائے۔ پولز کہاں دئیے گئے اور کس کو دئیے گئے ٹرانسفارمر کہاں دئیے گئے تفصیل دی جائے پرنسپل اکاونٹنگ آفیسر جن آفیسران نے ریکارڈ پڑتال نہیں کروایا ان سے چارج واپس کرتے ہوئے او ایس ڈی رکھا جائے اوپریشن برقیات مظفرآباد1لاکھ94ہزار ریکوری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں محکمہ کا اظہار ہے کہ ریکارڈ کی مفصل پڑتال اور ریکوری کے لئے وقت دیا جائے اوپریشن ڈویژن باغ1لاکھ50ہزار مالی سال2008-9تنصیب پولز316کامفصل ریکارڈ پڑتال کروائیں بقایا جات کی ریکوری کی جائے اوپریشن ڈویژن ہجیرہ سال2008-9ء35لاکھ57ہزار مفصل ریکارڈ کی پڑتال کروا کر مکمل کروائیں بصورت دیگر متعلقین سے ریکوری کریں محکمہ برقیات کے ڈویژن ہا کا ریکارڈ بے ہنگم ہے کمیٹی کی سابق ہدایات کی روشنی میں محکمہ کے ذمہ داران ریکارڈ بھی بروقت پڑتال نہ کروا سکے اور بھاری رقومات کی ریکوری ہونا باقی ہے اوپریشن ڈویژن مظفرآباد ریکارڈ کی پڑتال1ماہ میں مکمل کریں ۔ برقیات مظفرآباد بدوں ورک ڈن 7لاکھ83ہزار ادائیگی کر دی گئی محکمہ کے ذمہ داران ریکارڈ پیش کرنے سے قاصر ہیں ذمہ داران کا تعین پرنسپل اکاونٹنگ آفیسر کریں غیر ذمہ دارانہ رویہ قبول نہیں کمیٹی نے اوپریشن ڈویژن آٹھمقام کو بقایا جات60ہزار جمع کروانے تک ایس ڈی او لگانے کی ہدایت کی ہے۔ اوپریشن ڈویژن راولاکوٹ4کروڑ20لاکھ آڈٹ اعتراض کا مفصل ریکارڈ؍ بقایا جات کی ریکوری کی ہدایت کی گئی تھی ریڈنگ2.5روپے کی گئی بمطابق ادا شدہ بلات کسی بھی بل میں1روپیہ بھی اضافی ادائیگی نہ کی گئی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کمیٹی کے اجلاس میں پرنسپل اکاونٹنگ آفیسر، چیف انجینئر اور ایس ڈی اوز کے علاوہ اسٹاف شرکت نہیں کرے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر