مظفرآباد،خاوند، سسرالیوں کے مظالم سے تنگ، 3بچوں کی ماں نے خود کشی کر لی

مظفرآباد،خاوند، سسرالیوں کے مظالم سے تنگ، 3بچوں کی ماں نے خود کشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(بیورورپورٹ) خاوند اور سسرالیوں کے مظالم سے تنگ کر 3بچوں کی والدہ نے خود کشی کر لی واقع کی رپورٹ درج ورثاء داد رسی کے لیے پریس کلب پہنچ گئے پریس کلب میں صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے خود کشی کرنے والی خاتون نسیمہ بی بی کے والد محمد انور ڈار ، چچا عبدالغنی اور بھائی فرید اور دیگر نے کہا کہ نسیمہ بی بی پر اس کا خاوند امین ڈار اور سسرالی عبداللہ ڈار ، اقبال ڈار اور ساس سمیت دیگر افراد مظالم کے پہاڑ توڑتے تھے جس سے تنگ آ کر نسیمہ بی بی دریا نیلم میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔ نسیمہ بی بی کے خاوند سمیت دیگر آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے ۔ تا حال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے چیف جسٹس ، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملزمان کی گرفتار ی کی نسبت متعلقہ تھانہ کے اہلکاران کو سختی سے ہدایت جاری کریں اور انہیں انصاف دلائیں۔