متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کا جبری گمشدگیوں،اغوا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کا جبری گمشدگیوں،اغوا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  



مظفرآباد(بیورورپورٹ)متحدہ کشمیر پیپلزنیشنل پارٹی کے زیر اہتمام دارالحکومت میں جبری گمشدگیوں اور اغواء کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے احتجاجی بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔مظاہرین نعرہ بازی کرتے رہے،ریاست کی آزادی،خود مختار،غیر ملکی افواج کے انخلاء اور ماروائے عدالات لوگوں کے اغواء کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سید وقار کاظمی،سید فدا حسین نقوی اور عظیم جامی نے خطاب کہا کہ آزاد کشمیر میں گزشتہ چند ماہ سے لوگوں کی گمشدگی اور اغواء کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔نیلم،فاروڈ کہوٹہ،ہجیرہ،مظفرآباد شہر سے کئی افراد کو اغواء کیا گیا ہے جن کی بازیابی کے لئے ان کے ورثاء سراپا احتجاج ہیں۔پی این پی رہنماؤں نے خبردار کیا کہ ریاستی ادارے گمشدہ فراد کی بازیابی کے لئے کردار ادا کریں۔ورنہ اس کی ذمہ داری ریاستی اداروں پر ہو گی۔مظاہرے کے باعث مرکزی شاہرہ بند رہی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر