نیلم کی تعمیروترقی، کارکنان کی عزت نفس اولین ترجیح ہے،شاہ غلام قادر

نیلم کی تعمیروترقی، کارکنان کی عزت نفس اولین ترجیح ہے،شاہ غلام قادر

  



مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے کہاہے کہ نیلم کی تعمیروترقی، کارکنان کی عزت نفس اولین ترجیح ہے ،پائیدار ترقی کے منصوبے لانچ کرنے کیلئے وقت کی ضرورت ہے ، ہم ہر کارکنوں سے آشناہیں ، علاقوں کی تعمیروترقی ہمارے دل ودماغ میں ہمہ وقت ہے ، پلاننگ کے تحت عوامی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی منصوبے لانچ کیئے گئے ہیں، شاہراہ نیلم کی تعمیر وبحالی حکومت کی مجبوری ،رابطہ سڑکیں بنانا خوشحالی کیلئے ضروری ہیں۔ہائیڈل کے شعبہ میں ترقی دیکر بیروزگاری کاخاتمہ اور علاقوں کی تاریکی دور کرنا ہے ،69 سالوں سے بگڑے اداروں میں اصلاحات لانے کیلئے جامع حکمت عملی زیر کار ہے ، دودھنیال کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے کوئی باقی نہیں چھوڑینگے ۔ ان خیالات کااظہار آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے وادی نیلم دودھنیال کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جس کی قیادت وائس چیئرمین عوامی رابطہ بورڈ مسلم لیگ ن مظفرآباد ڈویژن عبدالرشید ڈار کررہے تھے وفد میں معروف بزنس مین عبدالحمید خان ودیگر شامل تھے ۔راہنماؤں نے سپیکر اسمبلی کی توجہ وادی نیلم باالخصوص دودھنیال کی پسماندگی پردلوالتے ہوئے باور کرایا کہ دودھنیال یوسی کو صوابدیدی عہدیداران کی فہرست سے بھی مائنس کیاگیا ہے جبکہ ماضی کی حکو متوں نے بھی گزشتہ 15 سال سے دودھنیال کو مکمل نظرانداز کیئے رکھا اس موقع پر سپیکراسمبلی نے وفد کویقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ نیلم کی تعمیروترقی اور کارکنان کی عزت نفس ہماری جماعت اور حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ پائیدار ترقی کیلئے جو منصوبے لانچ کرنے ہوتے ہیں ان کیلئے وقت درکار ہوتاہے ۔ محکمہ صحت، تعلیم سمیت دیگر شعبہ ہاء میں میرٹ پر بھرتیاں مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی ۔ سرگن جیسے پسماندہ علاقہ کے ہائیڈل پروجیکٹ میں سرگن وگردونواح سے بھرتیاں کرنا ، شاردہ سے سرگن معیاری سڑک کی تعمیر، جل کھڈبائی پاس کی تعمیر، لیسوا ، جلاں بائی پاس کی پختگی ، آٹھ مقام میں پاسپورٹ آفس کاقیام، ڈی ا یچ کیو میں شاندار ایمرجنسی ، دودھنیال بی ایچ یو میں ڈاکٹرز کی تعیناتی ،فاریسٹ سرکل کاقیام،جاگراں سڑک ، نگدر سڑ ک کی تعمیر، لوات، دواریاں، کیل سمیت جاگراں میں فیز iii کی تعمیرکی منظوری سمیت اداروں کی فعالیت ن لیگ حکومت کاعوام کیلئے شاندار اقدامات کا واضح ثبوت ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر