غرباء برادری کی بنیاد پر انصاف ، ترقی کی فراہمی کے مواقع فراہم کرینگے : راجہ فاروق حیدر

غرباء برادری کی بنیاد پر انصاف ، ترقی کی فراہمی کے مواقع فراہم کرینگے : راجہ ...

  



مظفرآباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ غریب لوگوں کو برابری کی بنیاد پر انصاف ،ترقی کے مواقعوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے این ٹی ایس کے نفاذ اور پبلک سروس کمیشن کی میرٹ پر تشکیل نو اس حوالے سے اہم قدم ہے یہ سلسلہ بتدریج بڑھایا جا رہا ہے ہماری حکومت نے عوامی ضروریات کے مطابق ترقیاتی بجٹ مختص کیا بڑے انتظامی ڈھانچے کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچنا چاہیے بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو رہا ماضی میں آزادکشمیر پبلک سروس کمیشن اور اساتذہ کو بھرتی کے لیے ہونے والے امتحانات میں فیل ہونے والے غریب ،باصلاحیت افراد نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیا این ٹی ایس ٹیسٹ نے ہمارے تعلیمی معیار کا پول کھول دیا 36ہزارسے زائد امیدواروں میں سے صرف 6ہزار افراد کامیابی حاصل کر سکے وزیراعظم آزادکشمیر گزشتہ روز کابینہ اجلاس سے خطاب کر رکھے تھے انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر روزگار کی فراہمی کے لیے ضروری ہے کہ چھوٹی چھوٹی صنعتوں کو فروغ دیا جائے زلزلہ کے بعد لوگوں نے زمینداری چھوڑ دی کام نہ کرنے کی عادت نے معاشی مسائل میں اضافہ کر دیا ہے آزادکشمیر میں پہلے ہی بے روزگاری بہت زیادہ ہے حکومت کی رٹ کو ہر صورت بحال رکھا جائے گا ملازمین تنظیموں سے متعلق عدالتی فیصلہ پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ابتداء میں آزادکشمیر کے اڑھائی اضلاع تھے اب 10ضلعے ہو گئے ہیں اتنے بڑے ڈھانچہ کا عوام کو کیا فائدہ ہے اس کا بھی جائزہ لینا ہو گا 80ہزار ملازمین ہیں جن میں سے ہر ایک ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی جگہ اپنے بیٹے کو لگانا چاہتا ہے ریاست کے بنیادی اصول ہیں کہ برابری کی بنیاد پر مواقع اور برابری کی بنیاد پر انصاف ملے 40لاکھ آبادی کی اس تک رسائی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر