نوازشریف کو انصاف فراہم نہیں کیا جارہا،ملک منصورافسر

نوازشریف کو انصاف فراہم نہیں کیا جارہا،ملک منصورافسر

  



راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ7ملک منصورافسرنے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کیخلاف پانامہ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ سابق وزیراعظم قائد مسلم لیگ ن محمدنوازشریف کو انصاف فراہم نہیں کیا گیا اور عدالتوں نے یکطرفہ کاروائی کی اورانہیں صفائی پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا ،ایسے عدالتی فیصلے تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ متنازع رہتے ہیں،ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دی گئی جو بعد میں عدالتی قتل شمار ہوئی نوازشریف کو بھی عدالتوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے اور سی پیک جیسے انقلابی منصوبوں کی حامل شخصیت کو ایسے فیصلے عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس برف خانہ چوک میں مسلم لیگ ن کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ملک منصورافسرنے کہا ہے نوازشریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں عوام ان سے والہانہ محبت کرتے ہیں انہیں سازش کے تحت اقتدارسے باہر کیا جاتا ہے عوام پھر انہیں وزارت عظمیٰ پر جا بٹھاتے ہیں پاکستانی سیاست سے نوازشریف کو نکالنے کا ان کے مخالفین کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا آج بھی نوازشریف کا ہے اور آنے والا کل بھی نوازشریف کا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت آئندہ الیکشن جیت کر ایک بار پھر حکومت بنائیگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر