پیپلز پارٹی پٹرولیم قیمتوں پرسیاست چمکارہی ہے،رشیداحمدخان
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)صدرمسلم لیگ ن حلقہ پی پی9، و ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ4رشیداحمد خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنی سیاست چمکانے کیلئے احتجاج کررہی ہے جو نہایت ہی بھونڈا اقدام ہے پیپلز پارٹی اپنے گریبان میں جھانکے جب ان کی حکومت کے دوران پٹرول 100سے بھی زائد پر فی لٹر مل رہا تھا ،عالمی منڈی میں پٹرول مہنگا ہونیکی وجہ سے حکومت کو مجبورا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کرنا پڑا جبکہ گزشتہ چارسالوں سے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 70روپے لے لگ بھگ برقراررکھی ہیں جو کہ موجودہ ن لیگی حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس مغل آباد میں اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،رشیداحمد خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دورحکومت میں لوٹ مار،کرپشن ،چوربازاری کے سوا کچھ نہیں تھا جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو کئی میگا پراجیکٹس دے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پایا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیں،سی پیک جیسا گیم چینجر منصوبہ پاکستان لیکر آئے ،میٹرو بسیں چلائیں،اورنج ٹرین کا منصوبہ شروع کیا جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے بجلی کی فراہمی کیلئے بند پاورپلانٹ شروع کیے کئی ایک نئے پلانٹ لگائے گئے ریلوے جو پیپلز پارٹی کے دور میں بند ہونے کو تھا اور کو نہ صرف رواں دواں رکھا بلکہ ریلوے کے نظام میں بہتری لائی اوراس کے کرایوں میں بھی کمی کی گئی یہی وجہ ہے کہ آج پنجاب کے علاوہ دوسرے صوبوں کے عوام یہ خواہش کررہے ہیں کہ آئندہ الیکشن کے بعد ان کے صوبوں میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت بنے تاکہ عوام کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے۔