آزاد کشمیر میں سالانہ سپورٹس گالہ کا آغاز ہوگیا

آزاد کشمیر میں سالانہ سپورٹس گالہ کا آغاز ہوگیا

  



مظفرآباد(بیورورپورٹ) آزاد کشمیر میں سالانہ سپورٹس گالہ کا آغاز ہوگیا۔یہ ایونٹ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس نے ڈپٹی ڈائریکٹر نوشین انساء اور ڈائریکٹر فیزیکل ایجوکیشن عمرذکاء کے زیر نگرانی منعقد کیا۔ تقریب کا با قاعدہ آغاز افتتاحی تقریب کے ذریعے کیا گیا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی جناب پروفیسر ڈاکٹر سید دلنواز احمد گر دیزی وائس چانسلر جامعہ ہذا تھے تقریب کوٹلی میں منعقد ہوئی تقریب میں تمام ڈین صاحبان ،رجسٹرار جامعہ ہذا،ٹریثررر جامعہ ہذا،چیئرمین صا حبان شعبہ جات ،سپورٹس کو آرڈینیٹر ز صاحبان نے شرکت کی۔تمام شعبہ کے طلباء وطالبات کی کثیر تعداد بھی تقریب میں موجود رہی۔تقریب کے اختتام پر جناب وائس چانسلر جامعہ ہذانے ٹیبل ٹینس کھیل کے ساتھ سپورٹس گالہ کا باقاعدہ آغاز کیا۔یہ مقابلہ جات 5 ایام پر مشتمل تھے ۔جن میں کرکٹ،فٹ بال ،والی بال، بیڈمنٹن وٹیبل ٹینس شامل تھے۔تمام شعبہ جات کی طالبات کو بیڈ منٹن وٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں شامل کیا گیا۔تمام مقابلہ جات میں حسبِ روایت فیکلٹی ٹیچرزوایڈمنسٹریٹو سٹاف کو بھی کھیلنے کا مو قع فراہم کیا گیا،جسکی وجہ سے پروگرام بہت دلچسپ رہا۔یہ مقابلہ جات انٹرفیکلیٹزکی بنیاد پر منعقدکیے گے ،ناک آوٹ سسٹم اختیار کیا گیا۔تمام کھیلوں کے ا ختتام کے ساتھ ساتھ ان کی تقریب تقسیم انعامات بھی منعقد کی گئیں۔اس تقریب کو تین حصو ں میں تقسیم کیا گیا۔تقریب میں جملہ کھلاڑی ہاں کو انعامات سے نوازہ گیا اور آخر میں آخر پہ وائس چانسلر صاحب نے طلباء وسٹاف سے خطاب کیا اور کھیلوں کی افادیت پر روشنی ڈالی ۔مزید انھوں نے ڈائریکٹوریٹ آف سپو رٹس خصوصاََ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس نوشین انساء اور ڈائریکٹر فیزیکل ایجوکیشن عمرذکاء کی اس کا وش کو سراہا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...