ڈاکٹر رتھ فاؤ کے اعزاز میں 50 روپے کے سکے جاری کرنیکی منظوری

ڈاکٹر رتھ فاؤ کے اعزاز میں 50 روپے کے سکے جاری کرنیکی منظوری

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستانی مدر ٹریسا ڈاکٹر رتھ فاؤ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 50 روپے کے سکے جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان سے جزام کے مرض کے خاتمے کیلئے اپنی زندگی وقف کرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے اعزاز میں 50 روپے کے 50 ہزار سکے جاری کرنیکی منظوری دی گئی۔یاد رہے اس سے قبل مارچ میں بھی اسٹیٹ بینک کی جانب سے محسن انسانیت عبدالستار ایدھی کی خدمات کے اعتراف میں بھی یادگاری سکے جاری کیے گئے تھے۔

سکہ منظوری

مزید : ملتان صفحہ اول


loading...