تیمر گرہ کی تعمیر و ترقی کیلئے 20کروڑ روپے منظور ہو چکے ہیں : اعزاز الملک

تیمر گرہ کی تعمیر و ترقی کیلئے 20کروڑ روپے منظور ہو چکے ہیں : اعزاز الملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تیمرگرہ ( بیورورپورٹ) تیمرگرہ کی تعمیر وترقی اور خو بصورتی کے لئے 20 کروڑ روپے منظور ہوچکے ہیں ٹریفک جام کا مسئلہ حل کرنے کے لئے شہید چوک پر انڈر پاس تعمیر کیا جائیگا سر مایہ کاری اور کار وبار کی ترقی کے لئے قیام امن بنیادی ضرورت ہے تیمرگرہ بڑی تجارتی منڈی اور یہاں پر کا روباری سر گرمیاں عروج پر ہے ہو ٹل انڈسٹری منافع بخش کار وبار ہے جس کے قیام سے سیاحوں سمیت مقامی لوگ مستفید ہونگے اور لوگوں کو روزگا ر ملے گا رزق حلال عین عبادت ہے ان خیا لات کا اظہار ارکان اسمبلی حاجی سعید گل ، اعزاز الملک افکاری،تحصیل ناظم تیمرگرہ ریاض محمد خان، انجمن تاجران تیمرگرہ صدر حاجی انوار الدین، ضلعی کونسلر تیمرگر ہ عالمزیب خان، ملک شفیع اللہ خان، علی شاہ مشوانی ودیگر نے تیمرگرہ میں ڈی تھری ہو ٹل کے افتتاح کے موقع پر ایک بڑی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ تیمرگرہ نہ صرف ضلعی ہیڈ کوا ٹر بلکہ دیر بالا ، چترال ، باجوڑ ایجنسی اور افغانستان کا گیٹ وے اور اہم تجارتی منڈی ہے تحصیل ناظم تیمرگرہ ریاض محمد خان نے کہا کہ صوبائی وزیر خزانہ مظفرسید اور تحصیل کونسل تیمرگرہ ضلعی ہیڈ کوا ٹر تیمرگرہ کی تعمیر وترقی اور خوبصورتی کے لئے کوشاں ہے انھوں نے کہا کہ تیمرگرہ کی خوبصورتی کے لئے صوبائی حکومت نے 20کروڑ روپے کی منظوری دی ہے جس سے شہید چوک میں انڈر پاس ، سٹریٹ لائیٹس، گورگوری چوک، شکیل شہید چوک، میاں بانڈہ چوک میں یادگار بناینگے جبکہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے تیمر گرہ شہر میں فٹ پاتھ تعمیرکئے جارہے ہیں انھوں نے کہا کہ تیمرگرہ کو ماڈل اور خوبصورت شہر بنانا ان کا عزم ہے ۔