آزاد کشمیر کا بینہ کا اجلاس ، محکمہ تعمیرا ت عامہ ، برقیات میں نارتھ ، ساؤتھ رونز ختم

آزاد کشمیر کا بینہ کا اجلاس ، محکمہ تعمیرا ت عامہ ، برقیات میں نارتھ ، ساؤتھ ...

  



مظفرآباد(بیورورپورٹ) آزاد جموں کوکشمیر کابینہ نے محکمہ تعمیرات عامہ اور محکمہ برقیات میں نارتھ اور ساؤتھ زونز ختم کر دیئے ہیں جبکہ آزادکشمیر میں عوام کو سستے آٹے کی فراہمی ،گندم کی پسوائی ،چارجز کو سبسڈی قرار دیے جانے سے متعلق چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے کمیٹی 10روز میں رپورٹ پیش کرے گی کابینہ اجلاس میں آزادکشمیر میں کھیلوں کے فروغ اور منصوبوں کے اجراء کے لیے سپورٹس سیس کے نفاذ سے متعلق وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو تمام امور کا جائزہ لے کر رپورٹ آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کرے گی کابینہ نے آزادکشمیر پریس فاؤنڈیشن ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی ہے آزادکشمیرکابینہ کا جلاس منگل کے روز وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی صدارت میں وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا اجلاس میں سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ،وزیر قانون پارلیمانی امور راجہ نثار احمد خان ،وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز، وزیر خزانہ ،منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر نجیب نقی، وزیر جنگلات سردار میر اکبر، وزیر صنعت و تجارت محترمہ نورین عارف، وزیر اطلاعات و سیاحت مشتاق احمد منہاس ، وزیر تعلیم بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی، وزیر مال سردار فاروق سکندر، وزیر خوراک سید شوکت علی شاہ، وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر چوہدری محمد سعید، وزیر بحاللیات ناصر ڈار، سینئر مشیر خان بہادر خان، چیف سیکرٹری ڈاکٹر اعجا ز منیر، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو فیاض علی عباسی، سیکرٹری مالیات فرید تارڑ، پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی ،سیکرٹری سروسز چوہدری لیاقت ، سیکرٹری اطلاعات و سیاحت منصور قادر ڈار سیکرٹری قانون و انصاف ارشاد احمد قریشی اور دیگر محکمہ جات کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلا س میں آزادکشمیر کے عوام کو معیاری اور سسٹے آٹے کی فراہمی گندم کی پسوائی چارجز کو سبسڈی قراد دیئے جانے کی تجویز پر چیف سیکرٹری آزادکشمیر ڈاکٹر اعجاز منیر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے کمیٹی میں سیکرٹری خوراک اور سیکرٹری مالیات بھی شامل ہیں یہ کمیٹی 10روز میں رپورٹ تیار کر کے پیش کرے گی آزادکشمیر کابینہ کے اجلاس میں آزادکشمیر میں سپورٹس کے شعبہ کی ترقی اور فروغ کے لیے ریاست کے اندر بجلی کے بلوں میں ایجوکیشن سیس کے نفاذ سے متعلق وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے کمیٹی میں وزیر سپورٹس ،سیکرٹری مالیات ،سیکرٹری قانون اور سیکرٹری سپورٹس شامل ہیں یہ کمیٹی مفصل رپورٹ تیار کر کے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی کابینہ اجلاس میں محکمہ تعمیرات عامہ اور محکمہ برقیات کے ساؤتھ اور نارتھ زونز ختم کر دیے گئے ہیں دونوں محکموں میں نارتھ اور ساؤتھ زونز کی بنیاد پر تخلیق کی گئی آسامیوں کو دیگر ہم پلہ جات محکمہ جات کی آسامیوں کی طرز پر Re-designateکیا جائے گا اس اقدام کا مقصد شمال اور جنوب کی بنیاد پر علاقائی تقسیم کو ختم کرنا اور بین الاضلاعی ہم آہنگی میں اضافہ کرنا ہے کابینہ کے اجلاس میں سیکرٹری سروسز نے کابینہ کی طرف سے بنائی گئی مختلف کمیٹیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی اور کمیٹیوں کے کام کی پیش رفت سے اراکین کو آگاہ کیا آزادکشمیر کابینہ کے اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی ہے پریس فاؤنڈیشن ترمیمی ایکٹ کے تحت پریس فاؤنڈیشن میں الیکٹرانک میڈیا کی شمولیت ممکن ہو سکے گی ترمیمی ایکٹ میں صحافی کی تعریف کی جائے گی اور کم از کم کوالیفیکیشن کا تعین کیا جائے گا آزادکشمیر کے جملہ پریس کلبز کی رجسٹریشن ہو گی صحافتی ضابطہ اخلاق تیار کیا جائے گا اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جا سکے گا پریس فاؤنڈیشن شکایات پر 45روز کے اندر فیصلہ کرے گی کابینہ اجلاس میں چیف سیکرٹری نے 3اکتوبر 2017کے فیصلہ جات پر عملدرآمد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی کابینہ کا اجلاس کئی گھنٹے جاری رہا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کابینہ نے جتنی بھی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں ان سے جلد از جلد رپورٹ لی جائے تاکہ اعلیٰ سطح پر کیئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد ممکن ہو سکے جملہ کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد سفارشات

مزید : پشاورصفحہ آخر