وزیر توانائی کاجامشورو پاور کمپنی کو ہونیوالے خسارے کی تحقیقات کا حکم

وزیر توانائی کاجامشورو پاور کمپنی کو ہونیوالے خسارے کی تحقیقات کا حکم

  



اسلام آباد (آ ئی این پی ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری نے مالی سال 16-2015 کے دوران جامشورو پاور کمپنی کو ہونیوالے 2ارب 45کروڑ روپے خسارے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے تحقیقات کا حکم اسلام آباد میں بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیا۔ وفاقی وزیر نے کمپنی کے گزشتہ برسوں کے منافع میں کمی کا بھی نوٹس لیا۔ کمپنی نے سال 2014، 2015 اور 2017 میں منافع کمایا تھا ، سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ ہر قسم کے لین دین میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے پاور ڈویژن کو کہا کہ وہ ہنگامی صورتحال اور طلب اور رسد کو مد نظر رکھتے ہوئے مستقبل کے لئے ملک کے توانائی کے لائحہ عمل میں بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے کردار کا تعین کرے۔

تحقیقات کا حکم

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...