وہ سابق وفاقی وزیر جو کمرہ عدالت میں نواز شریف کے پاﺅں دباتا رہا، سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

وہ سابق وفاقی وزیر جو کمرہ عدالت میں نواز شریف کے پاﺅں دباتا رہا، سینئر ...
وہ سابق وفاقی وزیر جو کمرہ عدالت میں نواز شریف کے پاﺅں دباتا رہا، سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ عدالت میں ایک پیشی کے دوران سابق وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پاﺅں دباتے رہے ۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ پرویز رشید ایک دن کمرہ عدالت میں زمین پر بیٹھ کر میاں نواز شریف کے پاﺅں دباتے رہے ہیں۔ ساتھی میزبان سعید قاضی نے کہا کہ بہت سے لوگ شاید پٹواری بھی بھرتی نہ ہو پاتے لیکن انہیں نواز شریف نے کہیں کا کہیں پہنچادیا اس لیے پرویز رشید کے اس فعل پر اعتراض بنتا نہیں ہے۔ چوہدری غلام حسین نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید اپنے دور میں سٹوڈنٹ لیڈر تھے اس کے علاوہ بھٹو دور میں یہ پرویز خٹک کے بڑے بھائی نصراللہ خٹک مرحوم کے مشیر بھی رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پرویز رشید کاسابق وزیراعظم کو جھک کر سلام، گھٹنوں کو ہاتھ لگایا

واضح رہے کہ 3 نومبر کو بھی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران جب میاں نواز شریف عدالت میں آئے تو سینیٹر پرویز رشید انہیں گھٹنوں کو ہاتھ لگا کر ملے تھے ۔ خیال رہے کہ این اے 120 کے انتخابات کا نتیجہ سنتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب بھی نواز شریف کے قدموں میں بیٹھی ہوئی تھیں، ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور ن لیگ کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید : لاہور


loading...