لاہور سمیت ملک بھر میں سموگ اور دھند کا راج،سردی کی شدت میں اضافہ،حدنگاہ انتہائی کم،ٹریفک کی روانی متاثر،پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول متاثر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور سمیت ملک بھر میں سموگ اوردھندکے باعث سردی کی شدت میں اضافہ اورحدنگاہ کم ہو گئی،جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر، بعض مقامات پر موٹروے کو بند کردیاگیاجبکہ پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول متاثرہو گیا،موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث بابوصابوسے کوٹ مومن تک موٹروے بندکر دیا گیا جبکہ موٹر وے ایم1صوابی سے پشاور،موٹروے ایم4 فیصل آباد سے گوجرہ ٹریفک کیلئے بندکر دیا گیا،ترجمان کا کہناتھا کہ جی ٹی روڈپرگجرات،گوجرانوالہ سے لاہورتک حدنگاہ 20 میٹررہ گئی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات ہیں۔
ادھرلاہور میں شدیددھندکے باعث حدنگاہ کم ہو گئی جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا،چنیوٹ میں دھند کے باعث ہائی وے اورلنک روڈز پرٹریفک کی روانی متاثرہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،راجن پور میں انڈس ہائی وے،چیچہ وطنی اورحافظ آبادمیں شدید سموگ اور دھند کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیااور حدنگاہ انتہائی متاثر ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:۔اگر آپ کو بھی پیروں میں سوجن کا سامنا ہے تو اسے نظر انداز نہ کر یں بلکہ۔۔۔