ملک میں سیاسی گہماگہمی کے بیچ قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا یا نیا الیکشن، سینئر صحافی نے ایسا دعویٰ کردیا کہ کئی سیاسی جماعتوں کی راتوں کی نیندیں اڑ جائیں گی

ملک میں سیاسی گہماگہمی کے بیچ قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا یا نیا الیکشن، سینئر ...
ملک میں سیاسی گہماگہمی کے بیچ قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا یا نیا الیکشن، سینئر صحافی نے ایسا دعویٰ کردیا کہ کئی سیاسی جماعتوں کی راتوں کی نیندیں اڑ جائیں گی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق ہوگیا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرکے الیکشن کرایا جائے ، ہوسکتا ہے کہ اب قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا جا سکے۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں نئے انتخابات کی داغ بیل ڈال دی گئی ہے اسمبلیوں اور موجودہ حکومتوں کا وقت پورا ہوگیا ہے، کچھ ہفتوں کے اندر اندر اسمبلیاں ٹوٹیں گی اور 90 دن میں الیکشن ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں نئے انتخابات پر متفق ہو چکی ہیں اور ہوسکتا ہے کہ آئندہ اسمبلی کا اجلاس نہ ہو بلکہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایائے۔ اس اجلاس کے بعد سب لوگ ایک ہی وقت میں اسمبلیاں توڑنے کی ہدایت کردیں گے۔

گاڑی چوری کرنے والے نوجوان کی محبوبہ نے اس کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ سن کر ہی ہر مرد کانپ اٹھے، ایسا کیا کیا؟ جواب آپ سوچ بھی نہیں سکتے

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ایکٹ 2017 کے مطابق اسمبلیاں توڑنے کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق قومی اور پنجاب اسمبلی 31 مئی 2018 کو تحلیل کی جائے گی جبکہ بلوچستان ، سندھ اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیاں 28 مئی کو تحلیل کی جائیں گی۔

مزید : لاہور


loading...