کراچی کے عوام کامطالبہ تھا ہم ایک ہوجائیں،پی ایس پی میں جانے کے بعد اتحاد کو مثبت انداز میں لیا جانا چاہئے،ارشد وہرا

کراچی کے عوام کامطالبہ تھا ہم ایک ہوجائیں،پی ایس پی میں جانے کے بعد اتحاد کو ...
کراچی کے عوام کامطالبہ تھا ہم ایک ہوجائیں،پی ایس پی میں جانے کے بعد اتحاد کو مثبت انداز میں لیا جانا چاہئے،ارشد وہرا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی میئر کراچی اور پی ایس پی کے رہنما ارشد وہرانے کہا کہ تمام قومیت کے لوگوں کو متحد کرکے چلنا ہے، میرے پی ایس پی میں جانے کے بعد اتحاد کو مثبت انداز میں لیا جانا چاہئے،نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ کوئی بھی نیا نام منتخب کرکے بھی سیاست کی جاسکتی ہے، خوش آئند ہے کہ میرے پی ایس پی میں جانے کے بعد یہ سب کچھ ہوا۔

ارشد وہرا کا کہناتھا کہ کراچی کے عوام اور تاجروں کامطالبہ تھاکہ ہم ایک ہوجائیں،مصطفی کمال کایہ کہناہے ایم کیوایم الطاف حسین کی پارٹی ہے اس لئے نام بدل دیاجائے،سربراہ پی ایس پی نے واضح کہاکہ حالات کی بہتری کیلئے پی ایس پی کانام تبدیل کرنے کیلئے تیارہیں، ارشد وہرا نے کہا کہ مصطفی کمال اورفاروق ستار نے کہاکہ بیٹھ کر قیادت کے بارے میں طے کریں گے۔

مزید پڑھیں:۔سر منڈاتے ہی اولے پڑ گئے

مزید : کراچی /اہم خبریں