نواز شریف کی ذہنی حالت انتہائی خراب ، جمہوریت کے نام پر اداروں کو برابھلا کہہ رہے ہیں: شیخ رشید

نواز شریف کی ذہنی حالت انتہائی خراب ، جمہوریت کے نام پر اداروں کو برابھلا کہہ ...
نواز شریف کی ذہنی حالت انتہائی خراب ، جمہوریت کے نام پر اداروں کو برابھلا کہہ رہے ہیں: شیخ رشید

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ذہنی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے، وہ جمہوریت کے نام پر اداروں کو برابھلا کہہ رہے ہیں۔حکومت کل ہی الیکشن ترمیم پاس کر سکتی ہے لیکن ان کے پاس بندے ہی نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ نا اہلی کے بعد نواز شریف کی ذہنی حالت خراب ہوچکی ہے ،ججوں کے بارے میں آپ جو زبان استعمال کر رہے ہیں اس سے یہی پتہ لگتا ہے کہ آپ کی دماغی صحت ٹھیک نہیں ہے، اللہ سے دعا ہے کہ ان کی صحت ٹھیک کرے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : وہ سابق وفاقی وزیر جو کمرہ عدالت میں نواز شریف کے پاﺅں دباتا رہا، سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ یہ چاہتی ہے کہ ہر کام آئین اور قانون کے مطابق ہو، دسمبر سے پہلے پہلے ماڈل ٹاﺅن کا فیصلہ آنا ہے جس کے بعد ن لیگ میں دھڑے بندیاں مزید واضح ہوں گی۔ن لیگ میں شدید قسم کا بحران ہے اب تو وزیر اعظم نے بھی تسلیم کرلیا ہے کہ اختلافات ہیں ، جمعہ کو الیکشن کی ترمیم پاس ہوسکتی ہے لیکن ان کے پاس بندے ہی نہیں ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں