ایم کیو ایم پاکستان اپنی جگہ قائم رہے گی،متحدہ قومی موومنٹ مہاجروں کابرانڈ نیم ہے ،بانی ایم کیوایم کا نہیں،ریحان ہاشمی

ایم کیو ایم پاکستان اپنی جگہ قائم رہے گی،متحدہ قومی موومنٹ مہاجروں کابرانڈ ...
ایم کیو ایم پاکستان اپنی جگہ قائم رہے گی،متحدہ قومی موومنٹ مہاجروں کابرانڈ نیم ہے ،بانی ایم کیوایم کا نہیں،ریحان ہاشمی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک سیاسی اتحاد قائم کیا جارہا ہے ،ایم کیوایم پاکستان اپنی جگہ قائم رہے گی،نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے ریحان ہاشمی کا کہناتھا کہ فاروق ستارنے واضح طورپرکہاکہ ایم کیو ایم اپنی جگہ اور پی ایس پی اپنی جگہ رہے گی،ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ماضی کی تمام باتیں ایک طرف رکھ کر کراچی کیلئے کام کیا جائے اس لئے ایم کیو ایم اور پی ایس پی میں کل سیاسی اتحاد ہوا ہے،ریحان ہاشمی نے کہا کہ ایم کیوایم مہاجروں کابرانڈ نیم ہے ،بانی ایم کیوایم کا نہیں،پی ایس پی رہنما اور کارکن ایم کیوایم کے بطن سے ہی نکلے ہوئے لوگ ہیں، ہزاروں کی تعداد میں لوگ ایم کیوایم کے برانڈ پر آئے تھے کسی کے نام پر نہیں جب سب مل کر بیٹھیں گے تو ساری باتیں طے ہوجائیں گی۔

مزید پڑھیں:۔کراچی کے عوام کامطالبہ تھا ہم ایک ہوجائیں،پی ایس پی میں جانے کے بعد اتحاد کو مثبت انداز میں لیا جانا چاہئے،ارشد وہرا

مزید : کراچی